لاہور(مانیٹرنگ سیل)لاہور ہائیکورٹ نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا،فیکٹری مالکان بیان حلفی نہیں دینگے تو ڈی سیل نہیں کیا جائیگا، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری کومسمار کر دیاجائیگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک اسموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون کی درخواست پر سماعت کی۔