لاہور( آئی این پی)پاکستان کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 ریکارڈ کیا گیا ۔بھارت کے شہر نئی دہلی کا701 ایئر کوالٹی انڈکس تک پہنچ گیا۔لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس زیادہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق سموک سے بچنے کے لیے ماسک اور عینک کا استعمال کیا جائے۔