کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاون میں موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران پولیس اور مسلح رہزنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک رہزن جاں بحق جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات کو دس بجے کے قریب سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں ایک شخص فضل سے مسلح رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لی۔پولیس کے پہنچنے پر مسلح رہزنوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں میں ایک مبینہ رہزن جاں بحق جبکہ دوسرا ان کا ساتھی رہزن عمیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو عدد پسٹل اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔