ہنگو (نمائندہ خصوسی) تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی غیر ملکی افغانی باشندے کو 9لاکھ روپے کے عوض پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے6ملزمان گرفتار کرلئے گئے، گروہ سیکرٹری ویلج کونسل اور نادرا اہلکار سمیت 14افراد پرمشتمل تھا ،8افرا د کی گرفتار ی کےلئےچھاپے، گروہ سیکرٹری ویلج کونسل اور نادرا اہلکار سمیت 14افراد پرمشتمل ،8افرا د کی گرفتار ی کےلئےچھاپے مارےجا رہےہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد خان نے ایس ڈی پی او امجد حسین اور ایس ایچ او فیاض خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجر مطیع اللہ سکنہ خوست افغانستان اپنا نام احمد ضیاء ظاہر کرکے پاکستانی شناختی کارڈ بنا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کرلیا دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم نے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کیلئے 9لاکھ روپے ایجنٹ ظہور کے ذریعے دئیے14افراد ملوث تھے ملزمان نے ایک 70 سالہ غریب بوڑھی خاتون مسمات کوزکو ۃ کا لالچ دیکر افغانی شہری کو ان کا بیٹا ظاہر کیا اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ بنا کر دیا ، پاکستانی شناختی کارڈ بنا رہا تھا،ڈی پی او نے کہا کہ ملوث 14ملزمان میں 6ملزمان مطیع اللہ ،پرویز خان اسلام بادشاہ ویلج کونسل سیکرٹری ولید محمد، ظہور عابد اورجاوید کو گرفتار کرلیا جبکہ 8 مزید ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھا پے مار ےجا رہےہیں ۔