• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کل ازبکستان جائینگے

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کل بروز بدھ کو ازبکستان کے تین روزہ دورے پر جائیں گے ، سربراہی اجلاس 8اور 9نومبر کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔ سمٹ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ، انوار الحق کاکڑ اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے،ان کی ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف سے ملاقات ہوگی جبکہ وہ تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اور ترکی، ایران، ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان کے رہنماؤں سے بھی ان کی ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید