کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہاہے کہ بلوچ کالونی مگسی اسٹاپ،ملاخیل اسٹاپ،شاہوانی گلی ‘ لہڑی اسٹاپ سمیت تختانی بائی پاس کے مختلف علاقوں میں دوہفتوں سے گیس پریشر نہ ہونے سے صارفین کومشکلات کاسامنا ہے تودوسری طرف جانب سریاب کے عوام کو بھی گیس کی فراہمی میں مصائب درپیش ہیں سریاب مشرقی بائی پاس سمیت کوئٹہ کے تمام علاقوں میں گیس پریشر بحال کیاجائے ان خیالات کااظہارانہوںنے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ زونل منیجر سریاب عبدالصمد مندوخیل سے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کیاجس پر حکام نے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی وفد میں و ضلعی میڈیا سیل کے رکن غلام مصطفیٰ مگسی ،مامادولت خان مگسی اور ثنااللہ ملاخیل شامل تھے ۔