• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے آئینی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ڈویژنل ڈائریکٹر سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(پ ر)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کوئٹہ ڈویژن کے صدر قائم خان کاکڑ اور جنرل سیکرٹری عبدالمجید ملکانی کی قیادت میں کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کے وفد نے گزشتہ روز ڈویژنل ڈائریکٹر سید عارف شاہ اور ایڈیشنل ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالمالک کاکڑ سے تعارفی ملاقات کی۔وفد میں آڈیٹر عرفان ساسولی،فنانس سیکرٹری مولوی عبدالحق،پریس سیکرٹری یوسفی ؔ بلوچ ،نوید قیصرانی اور دیگر شامل تھے ۔اس موقع پرڈویژنل صدر نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسویسی ایشن آئینی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن ڈویژنل ڈائریکٹر کو پیش کردیا جبکہ ڈویژنل ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نے جی ٹی اے آئینی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ۔صدر قائم خان کاکڑ اور جنرل سیکرٹری عبدالمجید ملکانی نے دونوں افسران کو اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔بالخصوص کوئٹہ ڈویژن کے اساتذہ اس وقت جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں کوئٹہ ڈویژن کے اسکولوںمیں سہولیات کے فقدان کے حوالےسے اساتذہ اور طلباء کو جن پریشانیوں کا سامنا ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹرسے ان مسائل کے حل کےلیے احکامات جاری کرنے ،کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔دونوں افسران نےیقین دہانی کرائی کہ جی ٹی اے آئینی کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کےلیے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔