• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کی چیف الیکشن کمشنر کو شفاف انتخابات کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
اہم خبریں سے مزید