کراچی(اسٹاف رپورٹر) کانگو کریمین ہمرجک فیورسے ایک اور مریض ہلاکہوگیا،محکمہ صحت سندھ نے کوئٹہ سے آئے کانگو وائرس کیسز میں دوسری موت کی تصدیق کردی ہے، ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق ہونے والا 30سالہ میر ویز کوئٹہ کا رہائشی اور کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھا، بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیے گئے 16 مریضوں میں ڈاکٹر شکراللہ سمیت دو مریض انتقال کرچکے ہیں۔