• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے سے پارٹی کو نیا عروج ملے گا، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےکراچی میںچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونیوالے پارٹی اجلس کے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسہ عام سے بلوچستان میں پارٹی کو نیا عروج حاصل ہو گا،سابق صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپو ر آئندہ الیکشن کیلئے بلوچستان کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں، کوئٹہ میں جلسہ کا اعلان اسی کی ایک کڑی ہے، تاکہ بلوچستان کے عوام کو پارٹی کا پیغام انکی دہلیز پر پہنچے اور وہ ووٹ کی طاقت سے جیالوں کو اقتدار میں پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور کامیاب ہو کر بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ باشعور ووٹرز مضبوط مستحکم پاکستان کے خواب کی تکمیل کی خاطر جیالے امیدواران کو فتحیاب کرینگے ،پیپلز پارٹی عوام ووٹ کی طاقت سے پارلیمان میں اکثریتی پارٹی اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے۔