کراچی(اسٹاف رپورٹر) غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا معاملہ، کراچی سے افغان شہریوں کو چمن بارڈر چھوڑنے کے دوران انتظامی نااہلی سامنے آگئی، چمن بارڈر جانے والا افغان شہری واپس آگیا ، افغان شہری کا ویڈیوبیان بھی سامنے آگیا، جس میںافغان باشندے کا کہنا ہےکہ ، ہمیں چمن بارڈر پر اتار کر یہ لوگ چلے گئے میں وہاں سے کوئٹہ پہنچا اور پھر حب چوکی آگیا ، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار جلدی میں چلے گئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سےقبل بھی ڈی سی کیماڑی کی جانب سے روانہکیے جانے والےغیر قانونی افغانی باشندوں کے اعداوشمار میں تضاددیکھنے میں آیا ہے۔