کوئٹہ(این این آئی)سابق رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سربراہ نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ محسن داوڑ کو تحویل میں لے کر نجی پرواز سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق محسن داوڑ اسلام آباد کی پرواز سے چمن میں دھرنے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔