• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کیساتھ تعلقات ہیں نہ ہی اقتصادی روابط، دفتر خارجہ

اسلام آباد ( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل پر موقف واضح ہے‘ ہمارے اسرائیل کے ساتھ نہ کوئی تعلقات ہیں نہ ہی اقتصادی روابط‘ غزہ میں امن کیلئے سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیے‘ پاکستان غزہ میں طبی ٹیمیں بھجوانے پر غورنہیں کررہا ‘ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی‘سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔افعان عوام کے لئے ہمارا دل خون کے آنسو روتاہے ‘افغان عوام کی مشکلات، مستحکم، پرامن اور خوشحال افعانستان کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فوجی آپریشن میں وقفے انسانی امداد کے غزہ رسائی میں مددگار ثابت نہیں ہوسکتے‘ پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔پاکستان غزہ پر جوہری حملے یا جوہری ہولوکاسٹ کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے،غزہ کا محاصرہ ختم کیا جانا چاہیے ۔
اہم خبریں سے مزید