• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 30نومبر کو تاریخی جلسہ عام کرینگے‘ غزالہ گولہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ اور جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے کوئٹہ میں جلسہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا 8 فروری کا دن پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگایہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر 30 نومبر کوئٹہ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس پرکوئٹہ میں جلسہ عام کااعلان کیا جو تاریخی ثابت ہوگا۔