• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کی حالیہ تبدیلیاں تسلیم نہیں، پی ایس بی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو نے کہا ہے کہ جب فیڈریشن کے اہم عہدے داروں کواگست میں معطل کیا جاچکا ہے اس کے بعد کئے جانے والے تمام اقدام غیر آئینی ہیں،پی ایس بی کھلاڑیوں کے مفاد میں ٹیموں کو بیرون ملک جانے اور اہم مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے رہی ہے، تاکہ کھلاڑیوں کو نقصان نہ پہنچے، ورلڈ کپ کر کٹ میں ٹیم کی کار کردگی مایوس کن رہی، فیفا کا وفد اگلے ماہ پاکستان آرہا ہے جس میں ان سے پاکستان فٹبال کے انتخابات پر بات چیت ہوگی ۔
اسپورٹس سے مزید