کوئٹہ(اے پی پی)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ممتاز تاجر نصیب اللہ اچکزئی کی بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان، پولیس اہلکار و دیگر حکام کو مبارکباد دی ہے۔نصیب اللہ اچکزئی کو ائیرپورٹ تھانہ پولیس نے بازیاب کروا لیا ہے جو گزشتہ دنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے تاجر برادری بھی خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے بیان میں نصیب اللّٰہ اچکزئی کی بازیابی پر تمام متعلقہ حکام سمیت تاجر برادری اور نصیب اللّٰہ اچکزئی کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔