دُلےوالا/بھکر( نمائندہ جنگ)قتل کی لرزا خیر واردات ٹیکسی ڈرائیور نے مبینہ طور پر اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا بہن اور بہنوئی بھی غائب ہیں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ان کو بھی قتل کر دیا گیا ہے ،قاتل اکرم نے تینوں افراد کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی،ملزم کا اقبال جرم ذرائع کے مطابق چند روز قبل اکرم نامی شخص نے پولیس کو اپنی ماں بہن اور بہنوئی کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد نہر سے برآمد ہونے والی خاتون کی نعش کی شناخت اس کی والدہ سے ہوئی ہے شک کی بنیاد پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ۔