کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ودیگرنےکہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ میں فعال اور منظم ہے آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ن لیگ ہی ہے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائیں گے۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پارٹی کا منشور کا حصہ ہے۔ قائد نوازشریف کا دورہ کوئٹہ بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا کارکن قائد کی کوئٹہ آمد کی تیاریاں جاری رکھیں۔ قائد کا کوئٹہ پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنا ئے گی، عوام کی امیدیں پارٹی سے وابستہ ہیں۔ ناکامی پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کا مقدر ہے ، آج کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں پارٹی فعال ہے اور عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔