• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کانگووائرس کاایک اورکیس سامنے آگیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں کانگووائرس کاایک اور کیس سامنے آگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق ملا خیل آباد مشرقی بائی پاس کے رہائشی نوجوان عبدالکریم ولد روزی محمد کو بخار اور پلیٹلیسٹس کم ہونے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ میں کانگووائرس کی تصدیق کے بعد مریض کاعلاج شروع کردیاگیاہے ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ مریض کا مشرقی بائی پاس پر جنرل اسٹور ہے اوروہ حال ہی میں کراچی سے آیا تھاواضح رہے کہ کوئٹہ میں12روز کے اندر کانگووائرس سے متاثرہ شہریوں کی تعداد 18تک پہنچ چکی ہے جن میں دومریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں رواں سال متاثرہ مریضوں کی تعداد64جبکہ جاں بحق ہونے والے کی تعداد19ہے۔
کوئٹہ سے مزید