• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایچ اے اور ہاکی فیڈریشن تنازع میں شدت آنے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان تنازع میں شدت آنے کا امکان ہے، کے ایچ اے نے اکاؤنٹ میں خرد برد کے حوالے سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، جبکہ پی ایچ ایف نےتعاون نہ کرنے پر ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے،چیئرمین کے ایچ اےگلفراز خان نے کہا ہے کہ کے ایچ اے خود مختار باڈی ہے اور وہ ہائی کورٹ میں کے ایچ اے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا لکھ کر دے چکی ہے، فیڈریشن کے صدر ، سکریٹری، خزانچی کو حکومت نےمعطل کر رکھا ہے، اس لئے ان کے اقدامات غیر آئینی ہے،کے ایچ اے قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔
اسپورٹس سے مزید