سرگودھا(این این آئی) پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے لئے پشاور اور کراچی کے درمیان بند ٹرین عوام ایکسپریس کو 20دسمبر سے بحال کرنے کے لئے انتظامات شروع کر دیئے۔ پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی(13 اپ، 14ڈاؤن) عوام ایکسپریس کو 20دسمبر 2023 سے بحال کرنے کا اقدامات شروع کر دیئے۔اور بتایا کہ عوام ایکسپریس کا روٹ کراچی کینٹ سے براستہ حیدرآباد،نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، رائیونڈ، لاہور، گجرانوالہ، لالہ موسی، راولپنڈی، ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک سٹی سے پشاور کینٹ ہو گا اور مسافروں کو 18بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں بہترین سہولیات مہیا ہوں گی۔