• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کا معاملہ جمعرات تک ملتوی کر دیا

اسلام اباد(عاطف شیرازی) نگران وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کا معاملہ آئندہ جمعرات تک ملتوی کر دیا پنجاب میں گنے کی امدادی قیمت فی من 400 , سندھ میں 425 روپے مقرر کرنےکی بھی منظوری۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیر صنعت وپیداوار گوہراعجاز کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے5لاکھ ٹن چینی کی برآمد کامعاملہ پیش کیا شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز پیش کیں اس کے علاوہ کرشنگ سال 2023-24 کیلئے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ بھی پیش کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید