• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس جینڈر کے خواتین کرکٹ میں پابندی مشاورت سے لگائی، آئی سی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ خواتین ٹرانس جینڈرز کے انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اگلے دو سال میں اس پالیسی کا مکمل طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف الاڈائز نے کہا کہ ٹرانس جینڈر خواتین کی شمولیت سے متعلق پالیسی تفصیلی مشاورت کے بعد بنائی گئی ۔ ہماری اولین ترجیح انٹرنیشنل اسپورٹس سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں کی سالمیت اور حفاظت رہی۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر کرکٹ بورڈ اپنی سطح پر خود فیصلے کرنے کا مجاز ہو گا۔ یاد رہے کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر اسپورٹس میں بھی ٹرانس جینڈرز خواتین کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔

اسپورٹس سے مزید