• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال انتظامیہ کو صحت کارڈ کی رجسٹریشن بڑھانے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی اور وارڈز میں سہولیات و ادویات فراہمی کی تفصیلی انسپکشن کی۔انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجہ بارے دریافت کیا ،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بہتری کارکردگی پر ڈاکٹرز اور سٹاف میں شیلڈز بھی تقسیم کیں،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہباز شریف ہسپتال کے وارڈز اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن شروع کردی گئی ہے۔ڈی ایچ کیو فعال ہونے سے شہباز شریف ہسپتال پر دباؤ کم ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد میں صحت کارڈ کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ملتان سے مزید