کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ، تھر کول منصوبہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ویژن تھا، جنہوں نے 1995ع میں منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ "تھرپورے پاکستان کو روشن کرے گاتھر کول منصوبے کے کریڈٹ کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دعوے کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ کہنا تھا کہ پورا ریکارڈموجود ہے‘ 1996ع میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت کو غیرآئینی طور ہٹائے جانے کے بعد آنے والی نواز شریف کی حکومت نے تھرکول منصوبے کو سردخانے کے حوالے کردیا۔