اسلام آباد (صالح ظافر) جاپان نے پاکستان میں جاپانی فلم فیسٹیول، کراٹے سیشن اور اسکالرشپ پروگرام کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی سفیر واڈا مٹسوہرو نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے زیادہ سے زیادہ نوجوان ایک دوسرے کی ثقافت اور لوگوں میں دلچسپی لیں گے اور ہمارے تعلقات کی 80 ویں، 90 ویں اور 100 ویں سالگرہ تک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔