کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے اولمپکس کوالیفائی رائونڈ کیلئے نظر انداز کئے سینئر کھلاڑیوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے، ٹیم انتظامیہ کا خیال ہے اس اہم ترین ایونٹ میں پاکستان کو سخت ٹیموں کا سامنا ہوگا جس میں موجودہ جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ بعض سینئر کھلاڑیوں کو جو بیرون ملک انٹر نیشنل ہاکی لیگز کھیل رہے انہیں ٹیم میں شامل کر کے متوازن ٹیم بنانے میں مدد ملے گی اور ٹیم کی پر فار منس میں بھی بہتری آنے کا امکان ہے،ان کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو کیمپ اور ٹیم سے باہر رکھنے کا خمیازہ ایشین گیمز میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔