• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا 9 مئی کے مقدمے میں اٹک پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے9 مئی کے مقدمے میں اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔ اٹک پولیس کی ٹیم 9 مئی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی اور کہا کہ وکلا کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان ریکارڈ کراؤں گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔ خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانہ حضرو میں درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 9 مئی واقعات پر فیصل آباد، گوجرانوالا اور قصور ٹیم بھی جیل میں تحقیقات کرچکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید