کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف میں نیا تنازع پیدا ہوگیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے سیکرٹری سید حیدر حسین کے استعفیٰ کے متعلق جاری حکم نامے پر حکم امتناعی جاری کردیا جس کے بعد حیدر حسین سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی حیثیت سے بحال ہوگئے،عدالت نے فریقین کو آ ئندہ پیشی پر طلب کرلیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کے خلاف مبینہ استعفیٰ پیش کرکے اسکو منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے ، نئے قائم مقام سیکرٹری جنرل کی تعیناتی سمیت دیگرغیرآئینی و غیر قانونی اقدامات کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔