لاہور(جنرل رپورٹر)چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے وفد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز کادورہ کیا۔ 21 رکنی وفد میں چین کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن وانگ چین اور ایم ایل ون منصوبہ کے ٹیم لیڈر ژو منگروئی شامل تھے ۔وفد کو پاکستان ریلوے کے فریٹ اور پسنجر آپریشن پر بریفنگ دی گئی ، وفد نے کہا ا یم ایل ون گیم چینجر منصوبہ ہے جو پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائے گا۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ کہا کہ انرجی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں دونوں ممالک کا بھرپور باہمی تعاون رہا ہے اور یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔بعد ازاں چینی وفد نے مغلپورہ ورکشاپ کا وزٹ بھی کیا جہاں انہیں ورکشاپ کی ورکنگ بارے بریف کیا گیا۔