کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں رواں ہفتے اہم تبدیلیوں اور نئے سیٹ اپ کی تقرری کا امکان ہے، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خالد سجاد کھوکھر کو تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو عہدے کیلئے موزوں امیدوار کا نام بھیجنے کی ہدایت کردی۔ نئے صدر کی تقرری کے بعدنئے انتخابات کیلئے صدر کی سر براہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نچلی، صوبائی اور فیڈریشن کے انتخابات کرائے گی ، جبکہ یہ کمیٹی ہاکی کے معا ملات کی بھی دیکھ بحال کرے گی، کمیٹی کو اگلے سال مارچ تک کا ٹاسک دیا جائے گا۔