پشاور ( وقائع نگار )ایک غیر سرکاری ادارے کے زیر اہتمام بچوں کے لئے مسجد مہابت خان، پشاور میوزیم اور پشاور چڑیاگھر کا ایک روزہ مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد مختلف غیر رسمی شعبوں میں مزدوری کرنے والے اور گھریلو بچوں کو مذکورہ مقامات کی سیر کرانے کے ساتھ تعلیم کی جانب راغب کرنا تھا اس موقع پر احمد کمال نے بچوں کو بتایا کہ وہ تعلیم کے حصول کے لئے سکولوں میں داخلہ لیں اور ساتھ ساتھ اپنے گھروں میں والدین کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ وہ اپنی زندگیاں بہتر گزار سکے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے۔