• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال میں دو ماہ کے دوران پتھری کے 25 جدید آپریشن

ملتان(سٹاف رپورٹر )گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ملتان میں دو ماہ کے دوران 25 جدید آپریشن کے ذریعے مریضوں کی پتھری نکال دی گئی ایم ایس ڈاکٹر مخدوم صائمہ ارم نے بتایا کہ شعبہ یورالوجی میں ڈاکٹر اظفر اور انکی ٹیم نے دو ماہ کے دوران 25 سرجری مکمل کر لی ہیں ڈاکٹر اظفر نے بتایا کہ گردے اور مثانے کی پتھری نکالنے کا اک جدید ترین طریقہ ہے اس طریقہ علاج میں کیمرے کے ذریعے پتھری کو توڑا جاتا ہے اور انتہائی چھوٹا سا کٹ لگایا جاتا ہے جو کہ پن کی نوک جتنا ہے اور دو سینٹی میٹر سے آٹھ سینٹی میٹر تک سائز کی پتھری نکالی جاسکتی ہے 6 گھنٹے بعد مریض کو پینے کی چیزیں شروع کروائی جاتی ہیں ۔
ملتان سے مزید