• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کو ہراساں کر کے عمران خان کو پیچھے ہٹانا ممکن نہیں، تحریک انصاف

لاہور(نیوز ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے سابق خاتون اوّل بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کے باہر ’ہراساں‘ کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح عمران خان کو پیچھے ہٹانا ممکن نہیں، مخالفین کو نشانہ بنانا اور ان کی خواتین کو ہراساں اور غلیظ پراپیگنڈہ کا ہدف بنانا نون لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میںملکی سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں، تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری سلسلے اور انٹراپارٹی انتخابات سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید