کراچی(اسد ابن حسن) بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم (BISP) کی انتظامیہ نے 44 لاکھ 77 ہزار منتخب افراد کو رقوم کی ادائیگی کے لیے نئے مالیاتی اداروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر کی منتخب 69 ڈسٹرکٹس 8 زونز میں یکجا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ منتخب شیڈویلڈ بینکس اور مائکرو فائننس بینکس اس اسکیم میں رجسٹرڈ افراد کو سال کی ہر سہ ماہی میں 8750 روپے ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔