پشاور(نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبہ میں تاحال کسی سیاسی جماعت کیساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوا البتہ رابطے جاری ہیں ، کئی جگہوں پر انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرور کریں گے ،حکومت ملی تو صاف ستھرا نظام دیں گے،ہمارے پاس تجربہ موجود ہے ،ملک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو مجھے بیوقوف بنائے ،معلوم نہیں لیول پلینگ فیلڈ کسے کہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔