• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ملازمین کو پنجاب حکومت رولز کے تحت میڈیکل الاؤنس دیاجائیگا ‘نوٹیفکیشن جاری

ملتان (رؤف مان )ہائی کورٹ نےجامعہ زکریا کے ملازمین کو میڈیکل الاؤنس پنجاب حکومت کے رولز کے تحت دینے کی پالیسی کے خلاف قمرسعید وغیرہ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی۔جس کے بعد ٹریثرار جامعہ زکریا صفدرعباس لنگاہ نےگریڈ ایک تا 21تک کے ملازمین کو پنجاب حکومت کے رولز کے تحت میڈیکل الاؤنس دیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اس کے علاوہ ملازمین اورافسران سے برسوں سے حاصل کیے گئے زائد میڈیکل الاؤنس کی مد میں ریکوری کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ریکوری کی رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔
ملتان سے مزید