کراچی (اسٹاف رپورٹر) امکان ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی دورۂ جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز میں آرام کریں گے وہ صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے،وہ ان دنوں لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، وہ بھی انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔