لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی سموگ کو کم نہ کیا جا سکا، شہر میں بدھ کے روز بھی سموگ اے کیو آئی 414 ریکارڈ کیا گیا کینٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 517جبکہ عامر ٹائون اور مال روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 477 ریکارڈ کیا گیا۔سموگ شہر کا روگ بن گئی ہے ،بدھ کے روز لاہور کے علاقے کینٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 517جبکہ عامر ٹائون اور مال روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 477 ریکارڈ کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں آلودگی کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔منصوبے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کئی وجوہات سے منسلک ہے جن میں تکنیکی مشکلات اور پراجیکٹ کے ماہرین کی غیر اطمینان بخش کارکردگی شامل ہے، مصنوعی بارش برسانے کے لئے طیاروں کی عدم دستیابی تاخیر کی ایک اہم وجہ ہے۔