• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے ہاکی فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ روک دی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے پی ایچ ایف کو دی جانے والی سالانہ خصوصی گرانٹ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں یوتھ ہاسٹل کا سنگ بنیاد اور بلو ٹرف کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کیسالانہ گرانٹ دینے کی منطق سمجھ میں نہیں آئی، پی ایچ ایف وفاق کے ماتحت ہے، سندھ حکومت پر فیڈریشن کا معاشی بوجھ کیوں ڈالا گیا، گرانٹ دینی ہے تو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کو دیں۔
اہم خبریں سے مزید