کوئٹہ ( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ سے گذشتہ روز قبائلی اور سیاسی رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے ملاقات کی اس موقع پر آغا عمر جان کے ساتھ پیر سلمان حق باہو بھی موجود تھے ملاقات میں خورشید شاہ نے آغا عمر جان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی، آغا عمر نے سید خورشید شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنے سیاسی روفقاء سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے آغا عمر جان بنگلزئی سے ملاقات کی۔