کراچی( اسٹاف رپورٹر) جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم ہفتے کی شب لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوگئی، ایونٹ کوالمپور میں 5 سے 16 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔منتخب کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام موٹیویشنل ٹاک کے عنوان سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پروگرام ہوا۔ جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری رانا مجاہد علی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لیکچر دیئے۔