مردان (آئی این پی ) سیکورٹی فورسز کو مردان ریجن میں بڑی کامیابی مل گئی،ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کو کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث پشاوردہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا،آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کوگرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاردہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، گرفتاردہشت گرد کی نشان دہی پرضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولہ بارود،خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ،ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاورمیں بڑی دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔