پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں غیر قانونی پٹرولیم فروخت کرنے والے ڈبہ سٹیشنز کے خلاف انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پیٹرولیم فروخت کرنیوالے ڈبہ سٹیشنزکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ایسوسی ایشن کے مطابق اس غیر قانونی فروخت کی وجہ سے قانونی پٹرول پمپوں کی سیل برباد ہوکر رہ گئی ہے اس کے علاوہ ڈبہ اسٹیشن غیر معیاری تیل بغیر کسی حفاظتی تدبیر کے کھلے عام آبادی والے علاقوں میں فروخت کررہے ہیں