اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی ترقی میں بوہرہ برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بوہرہ برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہارداؤدی بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں بوہرہ برادری کے آٹھ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر مفضل سیف الدین کو ان کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے جانے والے نشانِ پاکستان پر انہیں مبارکباد دی۔ بوہرہ برادی کے وفد نے وزیرِ اعظم کے بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے ترقی پذیر ممالک کیلئے مضر اثرات کو اجاگر کرنے کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔