• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت کا عزم، انڈر 19ایشیاکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کیلئے کراچی سے دبئی پہنچ گئی۔ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت ، افغانستا ن اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں ہوگا ۔ کپتان سعد بیگ کا کہنا ہے کہ اچھا کامبی نیشن بنا ہوا ہے۔ پوری کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ جیتیں۔ سعد بیگ نے کہا کہ محمد یوسف ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں اور یہ ہماری خوشی قسمتی ہے کہ وہ اب ہمارے ہیڈکوچ ہیں۔ پاکستا ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال سے کھیلے گی ۔ بھارت سے مقابلہ 10 اور افغانستان سے 12 دسمبر کو ہوگا۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ سعد بیگ ( کپتان، وکٹ کیپر)، احمد حسین، علی اسفند، عامرحسن، عرفات منہاس ( نائب کپتان )، اذان اویس، خبیب خلیل، نجیب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ نان ٹریولنگ ریزروز: احمد حسن، ایمل خان، عبید شاہد اور محمد ذوالکف۔