• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین ہے 8 فروری کو الیکشن ہونگے، فی الحال عمران لڑنے کی پوزیشن میں ہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ یقین ہے 8 فروری کو عام انتخابات ہونگے، اس حوالے سے شکوک وشبہات نہیں ہونے چاہئیں،فی الحال سابق وزیراعظم عمران خان انتخاب لڑنے کی پوزیشن میں ہیں ، 9 مئی کے بعد ریاستی جبر کاکوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، یہ محض الزام ہے، محدود مینڈیٹ میں رہتے ہوئے نگران حکومت قومی معیشت بہتر بنانے کیلئے جو ممکن ہے ، وہ کر رہی ہے، باقی کام آئندہ حکومت کریگی،انتخابات میں سیکورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ آیا تو غور کرینگے، سیاستدانوں کو سول ۔ ملٹری تعلقات کی بہتری کے گر بتا نہیں سکتا،آنے والی حکومت 18ویں ترمیم پر غور کر سکتی ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نےایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی جماعت کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ابھی تک ان پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ مستقبل میں کیاصورتحال ہو گی اس بارے وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ گمشدگیوں، منظر عام پر آنے اور سیاست چھوڑنے کے اعلانات کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے ہوئے جسکے بعد کئی لوگ روپوش ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید