کراچی( اسٹاف رپورٹر) کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عائشہ منزل پر شاپننگ مال میں آتشزدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چند روز میں شہر میں آتشزدگی کا ہونے والا دوسرا واقعہ ہے جو باعث تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال اور رہائشی عمارتوں میں اچانک لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئےکوئی خصوصی انتظامات نہیں ہیں جس پر حکومتی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کےکے کارکنان اور رضا کاروں نے امدادی کاموں میں اپنا مثبت کردار ادا کی جو قابل ستائش ہے۔