شانگلہ( نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شانگلہ داموڑی میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیا ست کوگا لی بنا دی گئی ،صرف میرے ہاتھ صاف ہیں،گیٹ نمبر4کی سیاست نہیں آتی،عوام پر بھروسہ کرتا ہوں،پاکستان کے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ایک طرف نفرت تقسیم کی ایک طرف نفرت تقسیم کی سیاست عروج پر تو دوسری طرف معاشی حالات بد سے بد تر ہو تے جا رہےہیں ۔ اس صورتحال میں جو پاکستان کے پرانے سیاستدان ہیں وہ آج بھی وہی پرانی سیاست کر رہے ہیں۔اس وقت جو معاشی صورتحال ہے مہنگائی غربت اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔آج کل کی سیا ست انتقا می، سیاست کواختلاف رائے کے بجائے ذاتی دشمنیوں تک پہنچادی ہے ، یہ سیا ست کرنے والو ں کی نہ عوامی مسائل میں دلچسپی ہے اورنہ حل کررہےہیں جس کےبا عث مہنگائی غربت اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پیپلز پارٹی نےعوام کو ماضی میں شدید مشکلات سے نکالا ہے اور اب پھی عوام روٹی کپڑا مکا ن دلو ا سکتی ہے۔