کراچی ( اسٹاف رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 23کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہاعداد وشمار کے مطابق یکم دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے اختتام پر غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث بینک کے زر مبادلہ ذخائر 23کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی سے 7ارب 2کروڑ 2لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5ارب 8کروڑ 69لاکھ ڈالر ہیں اس طرح مجموعی ملکی زر مبادلہ ذخائر 12ارب 10کروڑ 71لاکھ ڈالر ہیں۔